تازہ ترینصحت

اپر چترال میں ضابط اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری

چترال (زاکر زخمیسے) اپر چترال میں ضابط اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔۔ عملدرآمد کے سلسلے میں شاہ عدنان  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے علاقہ مستوج میں عوام الناس کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔ اس دوران انہون نے کئی دکانوں، پبلک مقامات اور ریسٹورنٹس کا دورہ کیا اور لوگوں کو ماسک وغیرہ کا استعمال روزمرہ کا معمول بنانے پر زور دیا۔ دوسری جانب رحمت علی  جوہردوست جو کہ بطور انوائرمنٹل ایکٹویسٹ کام کررہا ہے نے بھی اپر چترال کے مختلف دیہات میں جاکر خواتین کو اور علاقے میں بسنے والے  تمام افراد کو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں ہر صورت ماسک وغیرہ کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے  بھی تلقین کی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button