تازہ ترین

ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسےملاقات ..وزیر اعلیٰ نے فوری طورپر ستارو سٹیل پل فراہم کرنے کی یقین دہانی کی

پشاور( آوازچترال)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان صا حب سے سی ایم ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں چترال کے اہم مسائل جن میں ستارو پل تور کھو، بونی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے، لون تا کوشٹ اپر چترال کیلئے متبادل روٹ کے طور پر تعمیر کرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال لوئر کی ڈائلائسز مشین فراہم کرنے، دروش ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مستقل بنیادوں پر تین لیڈی ڈاکٹرز تعینات کرنے، یونیو رسٹی آف چترال کا مین کیمپس شہر کی بجائے سید آباد بروز میں پہلے سے خریدی گئی 166 کنال زمین پر تعمیر شروع کرنے، میرکھنی ارندو 20 کلومیٹر روڈ کی پختگی اور گرلز پرائمری سکول گولدہ بروز کو مڈل کا درجہ دینے شامل تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ن نے فوری طور ستارو پل سٹیل پل فراہم کرنے اور میرکھنی ارندو روڈ کو اے ڈی پی میں شا مل ہونے کی یقین دہانی کی اور لون کوشٹ متبادل روڈ کے پی سی ون بنانے کی سی اینڈ ڈبلیو محکمہ کو ہدایات جاری کر دیں۔دیگر مسائل کے متعلق فوری ایکشن لینے کی یقین دہانی کرا دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button