تازہ ترین

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (آوازچترال )  محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بورڈ امتحانات کا پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اگلے تعلیمی سال سے بورڈ امتحانات کے پیٹرن میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت امتحانات میں رٹا سسٹم کو ختم کرنے کیلئے کانسپچول سوالات کی بنیاد پر پیپر بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن نےسمری منظوری کے لیے بھی بھجوا دی ہے۔ ارسال کی جانے والی سمری کے مطابق اگلےسال نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کانسپٹ سوالات شامل ہوں گے۔ رٹا سسٹم کو امتحانات سے مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا۔ پہلے سال 25 فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے۔ دوسرے سال 50 فیصد کانسپچول سوالات شامل ہوں گے جبکہ تیسرے سال پورا پیپر کانسپچول کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سمری کی منظوری ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈز کو نئے پیٹرن کے تحت پیپرز تیار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اس فیصلے پر اُساتذہ نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے طلبا رٹا لگانے کی بجائے کسی بھی کانسپٹ کو سمجھ کر پڑھنے کے پابند ہوں گے جو کہ خوش آئند ہے کیونکہ رٹا لگانے سے کسی بھی طالبعلم کی اپنی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے، اس فیصلے سے طلبا کانسپٹ کلئیر کرنے کے بعد اپنی تعلیم کو پیشہ ورانہ سطح پر بھی بخوبی استعمال کر سکیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button