88

پشاور میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بارہواں اجلاس کا انعقاد

 پشاور (  آوازچترال)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بارہواں اجلاس کا انعقاد، خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع کے لئے محکمہ صحت  اور تعلیم کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہیں، کبل سوات میں300 بستر پر مشتمل 40 کنال بچوں کے پیڈز ہسپتال کی منظوری دے دی۔ ورم نے تمام ضم اضلاع میں موبائل ہسپتال پروگرام کے فیز 3 کی منظوری دے دی۔ ضم اضلاع کو 29 مزید موبائل ہسپتال گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ جس کیلئے 202 ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کی جائینگی، جس کے نتیجے میں ضم اضلاع کے لئے 20 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے ہیلتھ مینیجمینٹ انفارمیشن سسٹم منصوبے میں توسیع کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت 83 انڈیکٹرز کے تحت ضم اضلاع میں مریضوں کی صحت، سہولیات اور سٹاف کا ڈیٹا محکمہ صحت کو مہیا ہوگا۔ اجلاس میں ضلع کولئی پالس، کوہستان میں 98 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت لوئر دیر لال قلعہ میدان میں 27 کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی منظوری دے دی۔ قبائلی اضلاع میں سکولوں اور کالجوں میں سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے 45.8 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہیں۔

Facebook Comments