تازہ ترین

ادارہ روز نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سول انجینئرنگ کے طالب علم ذیشان الیاس دواشش جغور کو 50 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا

چترال (نمائندہ آوازچترال) چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ روز کے دفتر میں بدھ کے روزمنعقدہ ایک مختصر تقریب میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں سول انجینئرنگ کے طالب علم ذیشان الیاس ولد محمد الیاس ساکن دواشش جغور کو 50 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبدالولی خان نے چیک طالب علم کے حوالے کیا۔انہوں نے روزکے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہضلعی انتظامیہ کو اس نیک مشن میں شامل کرکے اس کاز کو آگے لے جانے اور اسے تقویت دینے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چیرمین روز ہدایت اللہ نے کہا کہ ذیشان نے میٹرک میں ضلع بھر میں ٹاپ کرنے کے بعد اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد اسکالرشپ بھی حاصل کیا تھا لیکن کووڈ 19کے بعد اسکالرشپ کا سلسلہ منقطع ہونے پر انہیں مالی مشکلات درپیش تھے جس پر روز نے انہیں اسکالرشپ کا اجراء کیا اور ان کی ہاسٹل کی اخراجات کا بیڑا بھی اٹھالیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا میں ایسے تقریبات کی تشہیرکا مقصد چترال کے درد مند اور مخیر بہن بھائیوں کو یہ باور کرا نا ہے کہ ROSE تمام چترالیوں کا چیریٹی ادارہ ہے جس میں وہ جودل کھول کر عطیات دے رہے ہیں، اس کے نتیجے میں ادارہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں میں اسٹوڈنٹس کی مالی امداد کرکے انہیں تعلیم جا سلسلہ جاری رکھنے کے قابل بنائے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button