تازہ ترینصحت

کورونا ویکسین کا ویکسی نیشن پلان تیار، پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جائیگی

اسلام آباد( آوازچترال   ) وزارت صحت ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کا ویکسی نیشن پلان تیار کرلی ہے کورونا ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں منعقد ہو گی۔ وزارت صحت ذرائع نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز مارچ میں ہونے کا امکان ہے پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جائیگی  جس میں 5 لاکھ ہیلتھ ورکرز، 65 سے زائدالعمر95 لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں رہ جانیوالے ہیلتھ ورکرز، 60 سال سےزائدالعمر شہریوں کی ویکسی نیشن ہو گی جبکہ تیسرے مرحلے میں دستیاب ویکسین کی مقدار کے مطابق آبادی کے مخصوص حصےکی ویکسی نیشن ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button