تازہ ترین

وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دے دی

اسلام آباد ( آوازچترال ) وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگلے سال سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔ انہوں نے سینئر ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے گی تو ضمنی الیکشن کروائیں گے، اپوزیشن پُراعتماد ہے تو میں بھی پُراعتماد ہوں۔ مجھے پتا ہے اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے، کچھ ممالک پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک کو کمزور کیا جارہا ہے، پاکستانی میں بھی ہی کچھ ہورہا ہے، عراق اور ایران کو لڑا کر توڑنے کی کوشش کی گئی۔اب سعودی عرب اور ایران کو بھی لڑانے کی کوشش ہورہی ہے۔ اس سارے عمل کے پیچھے پورا پلان موجود ہے۔ اپوزیشن سے این آراو کے سواتمام معاملات پر بات ہوسکتی ہے۔ ان سے بات کریں تو مقدمات لے کر بیٹھ جاتی ہے۔ اپوزیشن نیب کا خاتمہ چاہتی ہے تاکہ ان کے کیسز ختم ہوجائیں۔ آج اپوزیشن کے مطالبات مان لوں تو یہ احتجاج ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیوروکریسی کی پرانی سیاسی وابستگی ہے، اسی وجہ سے وہ کام نہیں کررہی۔ 40 ن لیگی زمینوں پر قابض ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہر پالیسی پرفوج کی جانب سے مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔ حکومت کی رٹ کمزور نہیں ہے، اپوزیشن چاہتی ہے طاقت کا استعمال کیا جائے، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے، معلوم ہے جیت میری ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس بروقت نہ جانابڑی غلطی تھی، آئی ایم ایف بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتی ہے لیکن ہم رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ نیب کے معاملے پر حفیظ شیخ کو ہٹانا پڑا تو آپشن موجود ہے، فوری اصلاحات نہ کرنے سے ملک کو نقصان ہوا۔اپریل 2021ء میں سینیٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button