تازہ ترین

چترال بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری..لواری ٹنل پر 5 انچ برف پڑی ہے جس کے باوجودآمدورفت جاری ہے۔

چترال (نمائندہ آوازچترال )  محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ لواری ٹنل پر 5 انچ برف پڑی ہے جس کے باوجود لواری ٹنل روڈ پر آمدورفت جاری ہے۔ بالائی چترال کے کھوت ، لاسپور ، شندور اور تریچ جبکہ لوئر چترال کے گرم چشمہ ، کالاش ویلیز ، مڈکلشٹ میں بارش  وبرفباری ہوئی جس سے سردی کی شدت دگنی ہوگئی۔ شدید سردی کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جس کے نتیجے میں اس کی قیمت میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگیا کہ وہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button