تازہ ترین

استارو تورکھو پل کی بحالی کے سلسلے میں تحریک حقوقِ عوام اپر چترال ہر قدم پر آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے..پرویز لال

چترال(نمائندہ آوازچترال) استارو تورکھو پل کی بحالی کے سلسلے میں شاگرام میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اس کڑاکے کی سردی میں لوگوں کا دھرنا دینا حکومت اور متعلقہ نمائندگان کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ استارو پل ٹوٹنے کے لگ بھگ ایک سال بعد بھی نیا پل تعمیر نہ کرنا ایک بڑی آبادی کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ تحریک حقوقِ عوام اپر چترال ہر قدم پر آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپکی حمایت جاری رکھے گی اور ہم پاک فوج سے اپیل کرتے ہیں کہ استارو کے مقام پر اسٹیل پل لگا کر علاقے کی عوام کو اس مشکل اس نجات دلائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button