112

لوئر چترال….پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی کال پراتالیق پل پراحتجاجی جلسہ

چترال(نمائندہ آوازچترال)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی کال پر آج اتالیق پل پراحتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔جس میں ضلع لوئر چترال کے ضلعی رہنماؤں جے یو آئے کے امیر مولانا عبدالرحمن،مسلم لیگ (ن) کے محمد کوثر ایڈوکیٹ،،عبدالولی خان ایڈوکیٹ،،پی پی پی کے محمد حکیم ایڈوکیٹ،،شریف حسین،،عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عیدالحسین۔۔ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ۔و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہیں۔غریب لوگوں کا زندگی گڑارنا مشکل ہوگیا ہے۔غریب لوگ ربت سے تنگ اکر اپنے بچون کو دریاء میں پھنگ رہے ہیں۔ جلسہ میں متفقہ طور پر اپر چترال تورکھو کے عوام کی طرف سے استارو پل کی فوری بحالی کے لئے احتجاج کی مکمل حمایت کی گئ  جلسہ میں کھانڈ چینی زرو زبردستی دکانداروں پر مسلط کرنے اور چترال مل کی طرف سے سیل پواینٹ والوں کو زبردستی چوکر دینے اور عوام کو زبردستی خریدنے پر مجبور کرنے کے اقدامات مسترد کی گئ جلسہ میں موجود ناکام حکومت کی طرف سے چترال کے مسائیل کے حل میں سرد مہری پر انکی مزمت کی گئ جلسہ میں پی ڈی ایم کے چارٹر اف ڈیمانڈ کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مرکزی صوبائ اور ضلعی قائیدین کی ہدایات کی روشنی میں تحریک منظم انداز سے چلانے کا متفقہ فیصلہ اور اعلان ہوا

Facebook Comments