تازہ ترینصحت

پشاور:خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا کے 7 مریض جاں بحق

 پشاور (  آواز چترال  نیوز)خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا کے 7 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں ۔واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔کرونا کے مریضوں کو آکسیجن کی متواتر سپلائی بحال نہ رہی جس کے سبب مریض دم توڑ گئے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کا موقف تھا کہ آکسیجن کی کمی کے سبب دیگر وارڈز کے مریض بھی متاثر ہوئے ہیں ،ہسپتال کو راولپنڈی سے آکسیجن فراہم کی جاتی ہے ۔ترجمان کے مطابق روالپنڈی سے آکسیجن کے سلنڈر بروقت نہیں پہنچے ۔سردی کے سبب مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت زیادہ رہتی ہے ۔ا کسیجن سلنڈر کی تاخیر سے متعلق معلومات بھی حاصل کی جارہی ہے ۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نے بورڈ آف گورنرز اور تمام انتظامی سربراہان کی اہم میٹنگ بلالی ہے ۔ بی او جی چیئرمین کے ٹی ایچ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے دوسری جانب صوبائی حکومت نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اڑتالیس ( 48)گھنٹوں میں واقعےکی تحقیقات کو مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی نظام کی بہتری کے لیے ایسے واقعات کے مجرموں کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button