اپرچترال(ذاکرذخمی سے) کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلے میں عوام میں آگاہی مہم کا سلسلہ حسب معمول جاری۔ کورونا وائرس کی روک تھام اور ضابط اخلاق کی عملدرآمد کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ہ06/12/2020 کو اپر چترال کے مختلف علاقوں، ہسپتال، بازاروں، پبلک مقامات اور اڈوں میں زبردست کریک ڈاؤن کے گئے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے ہیڈکوارٹر بونی میں اگاہی مہم میں حصہ لیا، شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ہمراہ تورکہو کے مختلف کاروباری مراکز میں بھرپور آگاہی مہم پھیلائی جبکہ امیر عبداللہ تحصیلدار موڑکہو/تورکہو نے علاقہ موڑکہو کےمحتلف بازاروں اور پبلک مقامات میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے، احتیاطی تدابیر اپنانے اور دیگر ضروری اقدامات بروئے کار لانے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلائی۔ دوران مہم جناب ڈپٹی کمشنر صاحب اور دوسرے انتظامیہ کے آفیسران نے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ آگاہی مہم کے دوران ضابط اخلاق کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات پر TMO مستوج اور موڑکہو/تورکہو نے اپنے اپنے احاطہ حدود میں پبلک میں آگاہی دینے کے حوالے سے بنیرز لگوائے اور لائوڈ اسپیکر کے زریعےعوام میں آگاہی دی۔
Facebook Comments