76

اپرچترال..حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا آغاز

اپرچترال(ذاکرذخمی سے) مرکزی اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ اگاہی مہم

خصوصاً 5دسمبر 2020سے 12دسمبر 2020تک بطور کریک ڈاؤن ویک جاری رہے گا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب شاہ سعود صاحب نے اپر چترال کے مختلف

بازاروں، پبلک مقامات اور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر قیصر میڈیکل آفیسر THQ ہسپتال بونی بھی ڈی،سی صاحب کے ہمراہ تھا۔ اس دوران انہون نے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے آگاہی دی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے جملہ عوام و تمام کاروباری حضرات

کو ان ضابطہ اخلاق پر ہر حال میں عمل کرنے اور ان کو اپنے روزمرہ کا لازمی حصہ بنانے کے سلسلے میں تاکید کی۔ اس دوران انہون نے لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ انہون نے مذید کہا کہ آج کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments