تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد رکن کا حکمراں جماعت میں شمولیت کیلئے دباوڈالنے کا الزام

پشاور(  آواز چترال  نیوز ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے آزاد رکن فیصل زمان نے قتل کی سازش کرنے کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی، انہوں نے الزام لگایا ہے کہ حکمران جماعت میں شمولیت کیلئے ان پر دباؤ دالا جارہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں فیصل زمان نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے علاقے کی بااثر سیاسی شخصیت ہیں جس کی بناء پر وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 42ہری پورسے آزاد حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے، اسی وجہ سے حکمراں جماعت کی طرف سے ان کے خلاف بوگس مقدمہ قائم کیا گیا جس کا مقصد گرفتاری سے ان کی تضحیک کروانا تھا، جس کی بناء پر ان کی اسلام ٓباد ہائیکورٹ سے درکواست ہے کہ انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ان کی ضمانت قبول کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کو فیصل زمان کی گرفتاری سے روک دیا، تاہم عدالت کی طرف سے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10دسمبر کو متعلقہ عدالت کے روبرو پیش ہوں۔دوسری طرف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی بس سروس میں چلتے چلتے آگ لگ جاتی ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ بی آر ٹی تحقیقات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ کمیشن بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی کی ز یرصدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں کینسر سے صحتیاب ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر اکرم درانی بھی ایوان میں آئے ، اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف اکرم درانی نے مطالبہ کیا کہ بی آر ٹی تحقیقات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ کمیشن بنایا جائے ، کیوںکہ بی آر ٹی بس میں چلتے چلتے آگ لگ جاتی ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button