181

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ این ایس فلور ملز دنین کادورہ ..چترال کے شہری آٹے سے زیادہ گندم کی خریداری میں دلچسپی لیتے ہیں

چترال(  آواز چترال  نیوز ) ڈپٹی کمشنرلوئرچترال  حسن عابد  کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ این ایس فلور ملز دنین کاوزٹ کیا۔اے اے سی نے سرکاری کوٹہ آٹے کی نوٹیفائڈ سیل پوائنٹس کو فراہمی کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور نوٹس کئےگئے نقص کو فوری طور پردور کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ملز میں کام

کرنے والے مزدوروں سے انکی تنخواہوں/ ویجیز کا بھی پتہ کیااور ریکارڈ فراہم کرنےمیں ناکامی پر ملز منیجر کی سرزنش کی۔ بعد میں اے اے سی  نے فوڈ گرین گودام کا دورہ کیا اور گندم کی اسٹاک، مختلف دیہات تک ترسیل اور ریکارڈ کے نظام کا جائزہ لیا۔چترال کے شہری آٹے سے زیادہ گندم کی خریداری میں دلچسپی لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ چترال کے عوام کو مقررہ یومیہ 75 میٹرک کوٹہ میں سے 65میٹرک ٹن گندم جبکہ 10 میٹرک ٹن سبسیڈائزڈ آٹے کی شکل میں فراہم کیجاتی ہے۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ چترال، گندم کی طلب اور رسد کے درمیان توازن ہر صورت یقینی بنائیگی۔

Facebook Comments