67

قصور: باپ نے 5 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، پانچوں بچے جاں بحق

قصور  ( آواز چترال  نیوز) غربت اور بھوک نے پورا خاندان نگل لیا۔ قصور میں باپ نے 5 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، پانچوں بچے جاں بحق ہوگئے، ریسکیو نے لاشیں نکال لیں۔ ابراہیم کو ایک ہفتے سے مزدوری نہیں مل رہی تھی۔ گھر سے 2 دن سے آٹا نہیں تھا۔ ابراہیم کی بیوی نے راشن لانے کا کہا تو بچوں کو لے کر گھر سے چلا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ابراہیم بچوں کو نہر میں پھینکنے سے پہلے روتا رہا۔ پولیس نے والد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Facebook Comments