ادارہ روزچترال کی طرف سے ریشن کے طالب علم کو42 ہزار روپے کااسکالرشپ دیا گیا۔
چترال(نمائندہ آواز چترال )چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ روز کے دفتر میں جمعرات کے روزمنعقدہ ایک مختصر تقریب میں ریشن گول اپر چترال سے تعلق رکھنے والے وجاہت اللہ ولد شاہد اللہ کو بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں داخلہ لینے پر ایڈمشن اور ہاسٹل اخراجات کے لئے 42 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن سید فرید حسین جان مہمان خصوصیاور چترال ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر آصف علی شاہ اس موقع پر مہمان اعزاز تھے جنہوں چیک طالب علم کے حوالے کیا۔ سید فرید حسین جان نے اس موقع پر سالانہ ایک لاکھ روپے روز کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نوبل کاز کو آ گے لیجانے کے لئے وہ مقدور بھر کوشش کرتے اپنی تمام تعلقات، توانائی اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ڈاکٹر آصف علی شاہ نے بھی یقین دلایا کہ وہ ڈاکٹرز کمیونٹی کو اس نیک مشن میں شامل کریں گے۔