120

خلا سے زمین کا حیرت انگیز نظارہ۔۔ ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی سحر میں گرفتار کرہوجائے، آپ بھی ویڈیو دیکھیں

اسلام آباد(  آواز چترال  نیوز)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے خلا باز  نے حال ہی میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے خلا سے زمین کے حیرت انگیز نظارے کی ایک ویڈیو شیئر کر دی۔ خلا باز وکٹر گلوور نے بتایا کہ یہ خلا سے ان کی پہلی ویڈیو ہے جس میں زمین کا حیرت انگیز نظارا دیکھا جا سکتا ہے
اور انہوں نے بتایا کہ یہ نظارا ویڈیو سے کئی زیادہ حقیقت میں حیرت انگیز تھا۔انہوں نے کہا کہ خلا سے بنائی جانے والی زمین کی یہ ویڈیو انصاف نہیں کرتی کیوں کہ زمین حقیقت میں اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز ہے۔ناسا کے خلا باز کی اس ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوٹر پر 21 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔سوشل میڈیا صارفین خلا سے زمین کے اس حیرت انگیز نظارے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
  
Facebook Comments