65

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کر گئے

 اسلام آباد ( آواز چترال  نیوز)سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور رواں ماہ مئی میں انھیں کورونا وائرس بھی ہوا تھا، میر ظفراللہ خان جمالی کو اتوار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی یکم جنوری 1944 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع نصیرآباد کےعلاقے روجھان کے سیاسی خاندان سے تھا اور انہوں نے سیاسی سفرکا آغاز 1970 میں کیا تھا جب کہ میرظفراللہ جمالی 23 نومبر 2002 کو13ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔
میرظفراللہ جمالی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرپہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، انہیں جنرل ضیاء کے دور میں وزیرمملکت مقررکیا گیا، میرظفراللہ جمالی 2 بار سینیٹ کے رکن بھی رہے، وہ وزیراعلٰی، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ میر ظفراللہ جمالی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

Facebook Comments