بچوں کی آوازتازہ ترین

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے قانون کے پی چائلڈ لیبر ایکٹ 2015ء کی دھجیاں چترال میں اڑائی جارہی ہیں

چترال (عبدالغفار سے) چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے قانون کے پی چائلڈ لیبر ایکٹ 2015ء کی دھجیاں چترال میں اڑائی جارہی ہیں جہاں محنت مشقت کرنے والے بچوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گھر بار کے لئے معاش کی فکر میں سرگرداں یہ بچے آٹوموبائل ورکشاپس،ریسٹوران، سبزی منڈی،تندور اور جنرل اسٹوروں میں کام کررہے ہیں جبکہ ایک خاصی تعداد ریڑھی پر مختلف اشیاء فروخت کررہے ہیں۔ اتالیق بازار میں ایک ریڑھی بان بچہ گل روز نے آواز چترال ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان کا باپ ایک تعمیراتی سائٹ پر دہاڑی دار مزدور ہے اور گھر کے اخراجات پوری کرنے سے قاصر ہے اور انہیں بھی اس کام پہ لگا دیا ہے۔ بازار میں کام کرنے والے بچوں کی اکثریت کا کہنا تھاکہ بڑھتی ہوئی گرانی اور مہنگائی انہیں کام کرنے اور فیملی کو سپورٹ دینے پر مجبور کیا ہے۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر سے رابطہ کرنے…

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button