تازہ ترین

چترال ارکاری کے باشندوں کے لئے گلوف ٹو پراجیکٹ کی طرف سے منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب

چترال (  آواز چترال  نیوز ) گلوبل آوٹ برسٹ فلڈ(گلوف) ایک حقیقت ہے اور چترال شدید طور پراس کی زد میں ہے۔جسکے لئے کمیونٹی کے اندر آگاہی پھیلانے کی آشد ضرورت ہیں۔ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ چترال میں گلوف کاایک مکمل یونٹ بن گیا ہے۔ اور دفتر قائم ہے جس کے ساتھ رابطہ کرنے میں آپ کو آسانی ہو گی ان خیالات کا اظہارڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر(مردانہ)لوئر چترال ٖڈاکٹر عبدالمالک نے گلوف ٹو پراجیکٹ کے زیر اہتمام چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں علاقہ ارکاری کے باشندوں کیلئے (بنیادی زندگی

کی امداد،میڈیکل فرسٹ ایڈ اور ہنگامی رسپانس برائے کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی)کے زیر عنوان تین روزہ منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈایریکٹر سوشل ویلفیئر لوئر چترال نصرت جبین،ریسکیو1122کے ظفرالدین عملہ سمیت،سول ڈیفنس کے اہلکاروں، یواین ڈی پی کے معراج،لوئر چترال کے ارکاری سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات اساتذہ،ایکٹی ویسٹ اور سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مہمان خصوصی ڈی ڈی ای او نے گلوف ٹو پراجیکٹ کی طرف سے گلیشئر کی خطرات سے نمٹنے کے لئے آگاہی دینے کے لئے دوردراز علاقوں کے باشندوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کرانے پر ادارے کی تعریف کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے مثبت پراگراموں سے خطرات سے دوچار علاقوں میں ناگہانی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں کافی حد تک مدد ملی گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ ایسے علاقوں میں آگاہی پھلانے میں بہت ہی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے ٹریننگ میں شرکت کے لئے چترال کے دور دراز علاقے

سے آئے ہوئے باشندوں کے اقدام کو علاقے کے لئے مفید اور انسانی خدمت قرار دیا۔
قبل ازین سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کی طرف سے فائر سیفٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ورکشاپ میں عوامی اگہی، سیلاب کے موقع پر اَرلی وارننگ سسٹم، زراعت و مواصلات اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے گروپ ورک کئے گئے اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے سٹریٹجی بنانے کے سلسلے میں تجاویز اور سفارشات پیش کئے گئے۔ ورکشاپ کے دوران سوال وجواب کے سیشن بھی ہوئے۔شرکاء ورکشاپ کوگلیشئر کے خطرات سے نمٹنے کے

لئے تربیت بھی دی گئی جس کے بعد اُنہوں نے ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اور سوشل ویلفیئر کے ساتھ مل کر عملی مظاہر بھی کیا۔
ورکشاپ کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے کمیونیکشن اینڈ رپورٹینگ آفیسر گلف ٹو پراجیکٹ یواین ڈی پی پاکستان وقاص اللہ خان نے کہا کہ ہم پراجیکٹ کیلئے ایسی پلاننگ پر یقین رکھتے ہیں کہ اس سے مقامی باشندوں کو زیادہ سے زیادہ فوائد ملیں اور مستقبل میں سیلاب کے نقصانات کم سے کم ہوں۔اُنہوں نے کہاکہ اگر ہمیں کسی چیز کو اُبھارنا ہے،اُسے فائدہ مند اور سودمند نتائج حاصل کرنا ہے تو اُس میں کمیونٹی کا بھرپور حصہ ہوتا ہے اور جب تک کمیونٹی تعاون نہیں کریگی تو وہ چیز کامیاب نہیں ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ آنے والے سال

میں کمیونٹی میں جوکام ہورہے ہیں جس کے لئے کمیونٹی بنی ہوئی ہے۔کام میں شفافیت کے بارے میں اگرکمیونٹی کی طرف سے کوئی شکایات یا خدشات ہو تو وہ محکمہ تعلیم،سول ڈیفنس،سوشل ویلفیئر اور رسکیو1122 جو کہ ہمارے ساتھ کام کررہی ہے سے رابطہ میں رہے اور کمیونٹی کی طرف سے جو بھی آراء اور مشورے ہو وہ ہمارے ساتھ ساتھ مذکورہ

اداروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ آپس میں ایک قسم کا رابطہ قائم رہے کیونکہ بہت سارے چیزوں میں کمیونٹی کی طرف سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔اُنہوں نے پروگرام میں شرکت کرنے پرمہمان خصوصی ڈی ڈی ای او ایجوکیشن،ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر نصرت جبین صاحبہ،کمیونٹی،ریسکیو 1122 کے ظفر احمدالدین،سول ڈیفنس کے حزب اللہ،اور دیگرشرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button