تازہ ترین

ایٹا ٹیسٹ پروگرام کے تحت پولیس میں بھرتی کے لئے خواتین کی سرعام پریڈ گراونڈ چترال میں دوڑ لگانے پر شدید ردعمل کا اظہار…جمال عبدالناصر

چترال(  آواز چترال  نیوز)جمعیت علماء اسلام   چترال کے ضلعی سینئر نائب امیرقاری جمال عبدالناصر نے ایک اخباری بیان میں چترال میں ایٹا ٹیسٹ پروگرام کے تحت پولیس میں بھرتی کے لئے خواتین کی سرعام پریڈ گراونڈ چترال میں دوڑ لگانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ عمل چادرو چاردیواری اور اسلامی ثقافت کے خلاف اور نا قابل معافی جرم ہے جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے خواتین با عزت روزگار کے لئے پولیس میں بھرتی کے لئے مائیل ہوتی ہیں اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ہمارے علاقائی ثقافت کو برباد کرکے اپنی من مانی کی جائے جبکہ بھرتی کے بعد بھی چترال پولیس میں خواتین پولیس پردے اور عزت واحترام کے ساتھ اپنی زمہ داریاں اچھے طریقے سے انجام دے رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عورت کا احترام ہر معاشرے پر لازم ہے۔عورت ماں بیٹی اور بہن اور ملکہ کے طور پر قابل احترام ہے اُنہوں نے کہا کہ میں بحیثیت خادم جمعیت علماء اسلام چترال وضلعی سینئر نائب امیر چترال لوئیر تمام نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے آئیندہ ایسی گھناونی حرکت کی تو نوجوانان چترال مزاحمت کے لئے اس وقت مضبوط ڈنڈوں کے ساتھ اسی جگہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، قیادت کرنے کی زمہ داری ہماری ہوگی،ہم ایٹا ٹیسٹ کے ان لچھروں جوماں بہن بیٹی کی عزت سے بے خبر ہیں کو خبردار کرتے ہیں کہ آئیندہ ایسے کرنے کی صورت میں نتائیج کی زمہ داری بھی قبول کرنے کی تیاری کرئے۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال، ڈی پی او چترال سے اس گھناونی حرکت پر تحقیقات کرنے اور زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے اور آئیندہ ایسی حرکات سے چترال کو محفوظ رکھنے کے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button