149

ضلع اپر چترال میں پولیو کے قطرے پلانے کا مہم کامیابی کے ساتھ جاری

اپر چترال(ذاکر ذخمی سے) ضلع اپر چترال میں پولیو کے قطرے پلانے کا مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔   یکم دسمبر 2020 کو شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ڈاکٹر فیاض رومی  اپر چترال، ڈاکٹر سردار نواز اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج کے ہمراہ اپر چترال میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف پولیو ٹیموں کا دورہ کیا اور ان کےکارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہون نے متعدد گھروں میں جاکر Door Marking اور بچوں کےfinger prints چیک کئے۔ دوران انسپکشن Refusal کیس کے حوالے سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور پولیو ٹیموں کے کارکردگی کو تسلی بخش پایا۔ انہون نے اس مہم کو کامیاب بنانے ک

ے حوالے سے پولیو ٹیموں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہون نے کہا کہ یہ ایک نیشنل کاز ہے اور بطور شہری اپنے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہم سب کی زمہ داری ہے اس طرح ضلع اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہون نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارے مستقبل ہیں اور اپنے نونہالوں کو اپاہچ ہونے سے بچانے کے سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Facebook Comments