71

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

 اسلام آباد (  آواز چترال  نیوز )ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 23 روپے مہنگا کردیا گیا، اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 131 روپے 63 پیسے فی کلو مقرر، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1553 روپے مقرر،نوٹفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق دسمبر کے کیلئے ہوگا ،نومبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530 روپے مقرر تھیْ

Facebook Comments