تازہ ترینصحت

رات کے وقت شادیوں پرکوئی پابندی نہیں لگائی ،فردوس عاشق اعوان

لاہور(  آواز چترال  نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ۔کہتی ہیں حکومت پنجاب نے رات کی شادیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ شادی ہال مقررہ وقت پے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کا دیا ہوا بیان انکی ذاتی رائے ہے۔ تفصیلات کے مطابق آ ج وزیر صحت یاسمن راشد نے پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کیا کہ حکومت کاشادیوں کےاوقات کارتبدیل کرنےکااعلان کیا ہے جس کے مطابق شادیوں کاوقت صبح 11سےدوپہر3بجے تک مختص کردیاگیا جبکہ نے وزیر صحت یاسمن راشد کہا کہ اوقات کار میں یہ تبدیلی کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے کی گئی ہے اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو حکومت کو لاک ڈاون کا فیصلہ کرنا پڑے گا ۔حکومت پنجاب نے شام/ رات میں شادی کی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ شادی لانز کورونا ایس او پیز اور پہلے سے متعین شدہ قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کا دیا ہوا بیان انکی ذاتی رائے ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button