100

سکولز مکمل بند نہیں بلکہ بچوں کوہفتے میں کتنے دن آناہوگا۔۔حکومت نے نیا اعلان کردیا،والدین اوربچوں کیلئے بڑی خبر

پشاور(  آواز چترال  نیوز) وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ہفتےمیں ایک کلاس کے بچے اسکول آئیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے، کسی ادارے کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوردرازعلاقوں کے بچے ہفتے میں ایک روز اسکول آئیں گے، والدین کو سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی۔

Facebook Comments