167

لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی شاندار انٹری، چھکوں کی برسات کردی

ہمبنٹوٹا ( آواز چترال  نیوز) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا لنکا پریمیئر لیگ میں دھواں دار اننگز سے آغاز ، 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز اور جافنا اسٹالینز مد مقابل آئیں۔ گال گلیڈی ایٹر کے کپتان شاہد خان آفریدی میں میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے ۔ شاہد آفریدی کی دھواں دار اننگز میں 6 چھکے اور 3 شاندار چوکے شامل تھے ۔ شاہد آفریدی نے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی ۔گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ڈوان اولیور کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے رسید کیے ۔ گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 13.3اوورز میں 93 رنز پر ان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، جس کے بعد شاہد آفریدی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 166 پر پہنچا دیا۔ وہ ڈوان اولیور کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ گال گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 175 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں جافنا اسٹالینز کی بیٹنگ جاری ہے ۔

Facebook Comments