51

ادارہ  روز کے دفتر میں تقریب… ایوب میڈیکل کالج کے طالب علم فیض الرحمن کو 50 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔

چترال(نمائندہ  آوازچترال  )چترال میں با صلاحیت مگر مالی مسائل سے دوچار طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں اعانت فراہم کرنے والا ادارہ  روز کے دفتر میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں بلچ چترال سے تعلق رکھنے والے ایوب میڈیکل کالج کے طالب علم فیض الرحمن کو 50 ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا۔  روزکے چیرمین ہدایت اللہ نے بتایا کہ فیض الرحمن کا باپ کئی سال پہلے گردہ فیل ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے لیکن ان کے ہونہار بیٹے میں محنت کی لگن موجود تھی اور آزمائش کی اس گھڑی میں   نے ان کی ہمت افزائی کی اور وہ روز2015 میں ETEA کے ٹیسٹ میں کم نمبر حاصل کرنے کے بعد اگلے سال دوبارہ امتحان دے کر B.D.S. میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے اور ہر امتحان میں پہلے پوزیشنوں پر کامیاب ہوتے رہے ہیں پ اور اب فائنل آئیر کا طالب علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے ہر سال ایڈمشن فیس کی ادائیگی کا ذمہ لے لیا تھا۔ اس موقع پر چیرمین ہدایت اللہ کے علاوہ  روز کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان محمد عبیرخان، عبید الرحمن اور محمد نیاب خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے  روزکی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ارندو سے لے کر بوروغل اور گبور تک ہر کمیونٹی کے اسٹوڈنٹس کی بے لوث خدمت میں مصروف ہے اور چترال، ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک رہنے اہل خیر کو جذبہ اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھ کر چیرمین ہدایت اللہ کا ہاتھ بٹانا چاہئے تاکہ چترال بالآخر ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

روز

Facebook Comments