تازہ ترین

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد

دبئی  ( آواز چترال  نیوز)امن معاہدہ کرنے کے بعد ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگی کی درخواست نوبیل کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی۔ خیال رہے کہ دونوں سربراہوں کو ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر اور نوبیل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ، لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے 1998 میں نوبیل امن انعام حاصل کیا تھا۔   واضح رہے کہ 15 ستمبر 2020 کو یو اے ای اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے۔ دستخط کی تقریب وائٹ ہاوس میں ہوئی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدہ سے مشرق وسطیٰ میں نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ، اُن کا کہنا تھا کہ امن معاہدے سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ لیکن فلسطین کے صدر محمود عباس نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ اُن کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے ایسا کر کے فلسطینی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔   دوسری جانب امن معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور ترکی کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرکے فلسطینی عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button