تازہ ترین

مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، دیہاڑی دار طبقے کو بیروزگار نہیں کرسکتے، وزیراعظم

لاہور ( آواز چترال  نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے اور مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ خطرہ ہے کہ بحیثیت قوم ہم نے  صورتحال کا  مقابلہ نہ کیا تو ہمارے معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کریں اور سب سے آسان ماسک پہنناہے،کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے، یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں۔  بدھ کو لاہور میں میڈیا سے بات  چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم بہتر انداز میں مشکل حالات سے نکلے ہیں لیکن دنیا میں اس طرح کوئی ملک نہیں نکلا۔انہوں نے کہا کہ پہلے کورونا کے کیسز سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے تھے تو قوم نے ساتھ دیا تھا، ہم واحد ملک ہیں جس نے رمضان میں مساجد بند نہیں کیں اور مسجدوں نے ایس اوپیز پر مکمل عمل کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اپنے علماء اور معاشرے میں کے بڑوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک مرتبہ اللہ نے کرم کیا تھا تو اب ہم سب مل کر ذمہ داری ادا کریں اور مل کر کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے، مکمل لاک ڈاؤن نہیں کریں گے کیونکہ دہاڑی دار طبقے کو بے روزگار نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے بچانے کے لیے لوگوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے۔  وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے فیکٹریاں اور کاروبار بھی بند نہیں کریں گے۔ مشکل سے حالات ٹھیک ہوئے ہیں، ہمیں احتیاط کرنی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر پریشر بڑھ رہاہے۔ احتیاط نہ کی گئی تو ہسپتالوں پر پریشر کے علاوہ معاشی حالات بھی بگڑسکتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button