تازہ ترینصحت

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے ٹی بی ٹیسٹ مشین کی پرائیویٹ ادارے کی حوالگی ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں…قاری جمال عبدالناصر

چترال( آواز چترال  نیوز)قاری جمال عبدالناصر سینئر نایب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع لوئیر چترال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے ٹی بی ٹیسٹ مشین کی پرائیویٹ ادارے کی حوالگی ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام چترال لوئیر اور اپر کی جانب سے دو ہفتہ قبل قاری ہاوس دروش زیر صدارت مولانا عبدالرحمن امیر جمعیت علماء اسلام لوئیراور اپر چترال کے مشترکہ اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال سے ٹی بی ٹیسٹ مشین پرائیویٹ کاروباری ادارے اے کے ایچ ایس پی کو سیکرٹری ہیلتھ کی طرف سے دینے کے خلاف ایک مشترکہ قرار داد کے زریعے اپنی اصولی موقف سے آگاہ کیاگیا ہے کہ پرائیویٹ ادارے کی اپنی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے کاروبار کے لئے اپنے لئے مشین کا بندوبست کرے اور ڈی ایچ کیو سے کسی بھی صورت میں مشین اے کے ایچ ایس پی کو دینے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ محکمہ صحت ایک اور مشین اپر چترال بونی سرکاری ہسپتال کے لئے بھی فراہم کرے تواور زیادہ مہربانی ہوگی لیکن ڈی ایچ کیو چترال سے مشین پرائیوٹ ادارے کو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام لوئیر چترال کی طرف سے محکمہ صحت اور پرائیویٹ ادارے اے کے ایچ ایس پی کو دوبارہ آگاہ کیا جاتا ہے کہ اہالیان لویر چترال اس ظلم وزیادتی کے خلاف مزاحمت کے لئے میدان میں آنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے اور امن و امان کا جو بھی مسئلہ پیدا ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختونخواہ اور اے کے ایچ ایس پی پرعاید ہوگی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button