تازہ ترین

انٹر نیٹ سہولت کی عدم موجودگی: خیبرپختونخوا حکومت کا نجی اور سرکاری اسکول ہفتے میں ایک دن کھولنے کا فیصلہ

 پشاور ( آواز چترال  نیوز)خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث اسکول مکمل طور بند نہ کرنے کی تجویز، وزیر تعلیم شاہرام تراکئی کی وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات میں مشاورت- خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں انٹر نیٹ سہولت کی عدم موجودگی سے آن لائن کلاسز ناممکن قرار- صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی کی میڈیا بریفنگ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پرائیویٹ اور پبلک اسکولزکی ہفتے میں ایک رو ز کلاس ہوگی،بچوں اور اساتذہ کی صحت اولین ترجیح ہے،بین الالصوبائی وزرا کانفرنس کے فیصلوں پرعمل درآمد ہوگا،خیبرپختونخوا حکومت این سی اوسی کے تمام فیصلوں کی تائیدکرے گی . صوبائی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں کوروناکیسزمیں اضافہ ہورہاہے ،ہم نہیں چاہتے کہ صوبے میں تعلیمی سلسلہ بندرہے ،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک لازمی پہنا کریں.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button