تازہ ترین

دروش…ہم عوامی خدمت کو اپنے لئے اعزاز اور شعار سمجھتے ہیں ۔ اور پا کستان تحریک انصاف نے ہمیں یہی درس دیا ہے ۔,,معاون خصوصی وزیر زادہ…

چترال ( محکم الدین ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ عوام کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ کہ ان کو ایسے نمایندگان اور حکومتوں سے چھٹکارا ملی ۔ جو سپاہی بھرتی کیلئے تین لاکھ کلرک کی اسامی کیلئے پانچ لاکھ اور آفیسر ز کے پوسٹوں کیلئے پچیس سے پچاس لاکھ تک رشوت لیا کرتے تھے ۔ آج ان ہی پوسٹوں پر

قوم کے نوجوان اپنی قابلیت کی بنیاد پر بلا کسی سفارش اور رشوت کے بھرتی ہو رہے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کرپشن اور رشوت ستانی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کا مشن جاری ہے ۔ اور ملازمت سے لے کر ترقیاتی منصوبوں تک شفافیت برقرار رکھنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ جبکہ چترال کی تعمیرو ترقی وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا خواب ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ وزیر اعلی محمود خان نے چترال کے منصوبوں کیلئے پینسٹھ کروڑ روپے کی خطیر فنڈ کی منظوری دی ہے ۔ جن سے چترال میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دروش کے مقام پر 12کروڑ

روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف دروش کے رہنما حاجی سلطان محمد ،حاجی گُل نواز و پارٹی کے دیگر کارکناں ، ٹی ایم اے دروش کے انجینئر تنویر موجود تھے ۔ انہوں نے

کہا ۔ کہ وزیر اعلی کو چترال سے دلی محبت ہے ۔ اور وہ اسے ایک ترقیافتہ سیاحتی علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بلا امتیاز ایم پی اے ہدایت الرحمن کو تمام اپوزیشن ممبران صوبائی اسمبلی سے بڑھ کر فنڈ فراہم کی ۔ تاکہ چترال کی محرومیاں دور کی جا سکیں ۔ جو سابقہ حکومتوں کی وجہ سے یہاں پھیلی ہوئی ہیں ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ ہم عوامی خدمت کو اپنے لئے اعزاز اور شعار سمجھتے ہیں ۔ اور پا کستان تحریک انصاف نے ہ میں یہی درس دیا ہے ۔ چترال کے لوگوں کو چاہیے تھا ۔ کہ وہ اپنا نمایندہ منتخب کرکے عمران خان کو دے دیتے ۔ لیکن یہ عمران خان کا بڑا پن ہے ۔ کہ انہوں نے چترالی عوام کے عدم تعاون کے باوجود دو مرتبہ

چترال کو مخصوص نشستوں میں نمایندگی دی ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ وزیراعلی محمود خان کی بھر پور دلچسپی اور تعاون سے چترال کی ترقی کا ایک سیریل جاری ہے ۔ جس میں کم لاگت کے منصبوں کے ساتھ ساتھ بڑے منصوبے بھی شامل ہیں ۔ جن میں ارندو روڈ اور مڈکلشٹ شیشی کوہ روڈ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ آرندو روڈ پر دو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ یہ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے ۔ جس سے مستقبل میں بڑے پیمانے پر تجارتی آمدنی کے مواقع موجود ہیں ۔ اسی طرح مڈکلشٹ روڈ پر 4ارب 85کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ جو کہ سیاحت کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ سیاحوں کی آمد سے دروش بازار ، ہوٹلوں ، گیسٹ ہاءوسز کے روز گار میں اضافہ ہو گا ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ دروش کیلئے کئی پراجیکٹ منظور ہوئے ہیں ۔ جن میں دروش گول ، اوسیک وغیرہ نالوں کی چینلائزیشن کیلئے 2

کروڑ روپے ، دروش مرکز واٹر سپلائی کیلئے 50لاکھ ، دروش شہر واٹر سپلائی کیلئے 52لاکھ 60ہزار ، بیوڑی روڈ کی بحالی ومرمت کیلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے شامل ہیں ۔ اسی طرح کیسو کیلئے 9کروڑ روپے کی لاگت سے پاءپ لائن بچھائی جائے گی ۔ جنجریت میں آر سی سی پُل و پرائمری سکول ، مڈکلشٹ میں پرائمری سکول اور گرم چشمہ میں ڈگری کالج تعمیر کئے جائیں گے ۔ قبل ازین جب معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ دروش پہنچے ۔ تو اُن کا شاندار ا

ستقبال کیا گیا ۔ لوگوں نے وزیر اعظم عمران خان و وزیر اعلی کے حق میں نعرے لگائے ، پھولوں کے ہار پہنائے ، بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ، چترالی ٹوپی پہنائے گئے اور گلپاشی کی گئی ۔ معاون خصوصی نے دروش دورے کے دوران 20لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ شاہنگار لنک روڈ ،61لاکھ روپے بحالی پولوگراونڈ دروش منصوبہ ، 10لاکھ سنٹیشن مدینہ کالونی ، 5لاکھ روپے سنٹیشن خورانڈوک ، 10لاکھ لنک روڈ لنگہ دروش،30لاکھ لنک روڈ پوٹھنیاندہ اور 10کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوسیک پُل کا افتتاح کیا ۔ منصوبوں کے افتتاحی مقامات میں علاقے کے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ا

ور معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وہ چترال کی ترقی کیلئے اُن کی کوششوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ان میں سے کئی منصوبے ایسے ہیں ۔ جو برسوں سے حل طلب تھے ۔ لیکن سابقہ حکومتوں نے اُن پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اُنہیں حقیقت کر دیکھایا ۔ اوسیک پل کی تقریب میں تین نوجوانوں نے پاکستان تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ جن کو وزیرزادہ نے خوش آمدید کہا ۔ اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ تمام تقریبات کے شرکاء نے وزیر زادہ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button