تازہ ترین

ہائر ایجوکیشن کمیشن :دسمبر 2018 کے بعد کی تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار

اسلام آباد( آواز چترال  نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نےدسمبر 2018 کے بعد کی  تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے 2018 کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی کالج سے بیچلر آف آرٹس(بی اے)، بیچلر آف کامرس(بی کام) اور بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) کی ڈگری نہیں ملے گی۔ ایچ ای سی نے کہا ہے کہ 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button