141

استارو کے مقام پرڈاٹسن پھسل کر نیچے کھائی میں جا گری

اپر چترال( ذاکر محمد زخمی) موسم سرما کی پہلی برف باری۔تورکھو استارو متبادل روڈ کے نتائج انا شروع۔شاگرام آتے ہوئے ڈاٹسن استارو کے مقام پر روڈ کی تنگی کے باعث پھسل کر نیچے کھائی میں جا گری۔ڈاٹسن کافی خراب بتائی جارہی ہے۔تا ہم اللہ کے فضل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈاٹسن نمبر AG_8724کل شام شاگرام سے چترال جارہی تھی ڈرائیور کا نام عمران تعلق اراندو سے بتایا جارہا ہے جو کہ بالکل محفوظ ہے۔ استارو کے عوام حسب روایت ڈاٹسن کو کھائی سے نکالنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔یاد رہے یہ روڈ عوامی نمائیندوں کی بے حسی اور عوام توکھو کی غفلت اور سوستی کی بنا وبال جان بنا ہوا ہے اور آج تورکھو روڈ پر ٹریفیک مکمل بند ہے۔ اور آج ایک جنازہ جسے تریچ لے جانا تھا بے بسی کے عالم میں موڑکھؤ سائڈ سے لے جایا گیا۔اگر چہ یہ روڈ بھی خطرے سے خالی نہیں

Facebook Comments