87

ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کیلئے فوج سے مدد لینا پڑ سکتی ہے،اوباما

واشنگٹن( آوازچترال نیوز)سابق امریکی صدر اوباماسے ایک صحافی نے پوچھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس سے نہ نکلنے پر ڈٹ جائیں تو انہیں وہاں سے کیسے نکالا جاسکتا ہے تو اوباما نے ٹرمپ کے حوالے سے اپنی روایتی نفرت کا فورا اظہار کیا اور کہا کہ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کے لیے فوج کی مدد بھی لینا پڑ سکتی ہے۔یہ سوال اس لیے کیا گیا ہے امریکا کی تاریخ میں آج تک کسی صدر نے انتخابات نے شکست کے بعد ʼمیں نا مانوʼ والا رویہ نہیں اپنا جیسا کہ ٹرمپ نے اختیار کیا ہے۔ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی وی اپنی شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں حالانکہ انہیں 20 جنوری سے پہلے وائٹ ہاؤس چھوڑنا ہوگا اور اقتدار اپنے جانشین کے حوالے کرنا ہوگا۔

Facebook Comments