65

جی بی ایل اے 3 الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا،

غذر ( آوازچترال نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 3 میں بھی میدان مار لیا۔ جی بی ایل اے 3 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار سہیل عباس شاہ نے 6873 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال 4678 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔   جی بی ایل اے 3 میں ق لیگ کے کیپٹن (ر) محمد شفیع 4654 ووٹ لے کر تیسرے اور پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر 3670 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔

Facebook Comments