107

سکولوں میں چھٹیوں کا انتظار کرنے والوں کو کل اہم اطلاع دوں گا، شفقت محمود

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں میں چھٹیوں کا انتظار کرنے والوں کو کل اہم اطلاع دوں گا، صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس بارے کل ساڑھے 12پریس کانفرنس کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث والدین اور محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کا حتمی فیصلہ کل بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ شفقت محمود نے کہاکہ جولوگ صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے فیصلوں کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں، ان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا اس بارے کل ساڑھے 12پریس کانفرنس کروں گا۔ اسی طرح گزشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سکول بند کرنے کیلئے کوئی دباؤ قبول نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں اسکولوں کو چھٹیاں کردیتا ہوں تو اس پر لوگ خوش نہیں ہیں، اسی طرح اگر میں کورونا وباء کے باعث اسکولوں کو کھلے رکھتا ہوں تو بھی لوگ خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صرف کورونا وائرس کے کیسز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کیونکہ ہمارے لیے بچوں کی زندگیاں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجھ پر سکولوں کو بند کرنے کیلئے جو لوگ خوش ہیں اور جو خوش نہیں ہیں ان دونوں طرف سے زیرو پریشر ہے۔ ہمیں موجودہ حالات میں قابل اعتماد فیصلے کرنے ہوں گے۔ دوسری جانب سرکاری اعدادوشمار میں کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کرگئی، پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوگئی۔ وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ گزشتہ پندرہ روز میں پشاوراور ملتان میں 200 فیصد، کراچی میں148 فیصد ،لاہور میں 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد تک وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا وینٹی لیٹرز کے استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Facebook Comments