تازہ ترین

گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پولنگ جاری، مختلف سیاسی جماعتوں کے 21 امیدواران مدمقابل

گلگت ( آوازچترال نیوز ) گلگت بلتستان کے حلقہ 3 میں آج پولنگ جاری ہے، تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سمیت سیاسی جماعتوں‌کے 21 امیدواران میدان میں‌ اترے ہیں، ووٹرز شام 5 بجے تک ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ گلگت بلتستان حلقہ 3 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ آج پولنگ کیلئے کل 74 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔  حلقےمیں آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخاب لڑنے والے امیدواران کی مجموعی تعداد 21 ہے جبکہ 41 ہزار 360 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سہیل عباس، ذوالفقار علی، الطاف حیدر اور کیپٹن (ر) محمد شفیع کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ کورونا صورتحال کے پیش نظر تمام پولنگ سٹاف، سکیورٹی اہلکاروں اور ووٹرز کو ماسک بھی مہیا کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button