اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)قواعد و ضوابط پر عمل پیرا ہونے سے ہی آپ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔عوام الناس میں کورونا ٹیسٹ سے متعلق خوف کے تاثر کو ختم کرنے اور ربنواز خان تحصیلدار مستوج میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کو ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے جملہ سٹاف کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کورونا کا ٹیسٹ کیا۔ اس ٹیسٹ کو کروانے کا مقصد عام لوگوں کو یہ باور کرانا ہے کہ اگر خدانخواستہ کسی ایک بندے میں کورونا سے متعلق علامات واضح اور ظاہر ہوں اور وہ ارادی طور پر اپنا ٹیسٹ کروانے سے انکاری ہے تواس بندے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے دوسرے لوگ متاثر سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے اس سلسلے میں جملہ عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اگر کسی میں نزلہ، زکام، کھانسی، ٹمپریچر کا بڑھ جانا جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ کورونا کی ٹیسٹ مفت میں ہوسکتی ہے اس کے لئے کوئی فیس مقررنہیں ہے لہذا آپ تمام اپنے ٹیسٹ کروانے کو یقینی بنائیں۔ کونکہ جان ہے تو جہان ہے۔
Facebook Comments