تازہ ترین

جلد چترال وکلاء کی وفد کا وزیراعلیٰ سے ملاقات کراکر مزید مالی امداد دلوانے کا وعدہ…معاون خصوصی وزیرزادہ

چترال(نمائندہ  آواز چترال )وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ بارروم چترال کا دورہ کیا۔اُنہوں نے بارروم کی تزائین وآرئیش کے کام کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں مشیر وزیر اعلیٰ کی طرف سے بار کے لئے 30لاکھ روپے کی گرانٹ دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے وزیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار میں آمد اور وکلاء کی بہتری کے لئے کام کرنا وہ اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دی ہے۔اُنہوں نے جلد وکلاء کی وفد کا وزیراعلیٰ سے ملاقات کراکر مزید مالی امداد دلوانے کا وعدہ کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور تحصیل بار دروش کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ بھی موجود تھیں۔وکلاء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور صاحب نادر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button