تازہ ترین

موجودہ حکومت کی وفاقی کابینہ کی تعداد 51ہوگئی ۔کابینہ میں 19 غیر منتخب شخصیات شامل

 اسلام آباد ( آواز چترال )موجودہ حکومت کی وفاقی کابینہ کی تعداد 51ہوگئی ،وفاقی کابینہ میں 19 غیر منتخب شخصیات شامل کر لئے گئے ۔کل 16 میں سے 2 منتخب معاون خصوصی علی نواز اعوان, عامر ڈوگر شامل ،دونوں منتخب معاونین خصوصی وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے عہدے سے محروم ہو گئے ۔ 4 غیر منتخب معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دیا گیا، 4 غیر منتخب معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کے برابر عہدہ دیا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر،شہزاد ارباب کے پاس وفاقی وزیر کے برابر عہدہڈاکٹر فیصل سلطان،امین اسلم کو بھی وفاقی وزیر کے برابر عہدہ دیا گیا، ندیم بابر،ذولفقار عباس بخاری کے پاس وزیر مملکت کے برابر عہدہ ڈاکٹر معید یوسف, ڈاکٹر وقار مسعود کے پاس بھی وزیر مملکت کے برابر عہدہ 4 معاونین خصوصی کے عہدے اعزازی ہیں رف حسن, تابش گوہر,شہباز گل,عامر ڈوگر کے عہدے اعزازی ہیں 4 معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر, وزیر مملکت اور نہ ہی اعزازی عہدہ دیا گیا ،ان میں علی نواز اعوان, عثمان ڈار,یار محمد رند,ندیم افضل گوندل شامل وفاقی کابینہ میں 27 وفاقی وزرا,3 وزرا مملکت شامل ۔کابینہ میں وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد 5 ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button