معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نےچترال میں قائم ریسکیو 1122 کے آفس اور سٹیشن 11 کا دورہ کیا،
چترال ( آواز چترال نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نےچترال میں قائم ریسکیو 1122 کے آفس اور سٹیشن 11 کا دورہ کیا، ریسکیو 1122 لو ئر چترال آفس پہنچنے پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین نے ان کا استقبال کیا،
ایمرجینسی آفیسر ظفرالدین نے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ کو ریسکیو وہیکلز میں موجود آلات کے بارے میں بریفنگ دیا،
معاون خصوصی برائے اقلیتی امور جناب وزیر ذادہ نے لوئر چترال میں قائم ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کا کا بھی دورہ کیا جہاں ان کو روزمرہ کے ایمرجنسیز کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس موقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور جناب وزیر ذادہ نے لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ لوئر چترال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی قابل تعریف ہے ایک ایسا ادارہ جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے عوام کی مدد کے 24 گھنٹے تیار بلا تعصب اور بلا معاوضہ خدمات فراہم کر رہا ہے،
معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے ریسکیو 1122 کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور داد دیا.