159

مہنگائی کی ذمہ دار پچھلی حکومت یا موجودہ، سروے میں شہریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(  آوازچترال)ملک کے 49 فیصد شہریوں نے مہنگائی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو قرار دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے سروے میں 49 فیصد افراد نے مہنگائی کا ذمے دار وفاقی حکومت کو قرار دیا ہے۔ 17 فیصد نے صوبائی حکومتوں اور 15 فیصدنے پچھلی حکومتوں پر مہنگائی کی ذمے داری ڈالی ہے۔ آئی پی ایس او ایس نے نیا سروے جاری کردیا۔ سروے میں 97 فیصد افراد نے مہنگائی سے متاثر ہونے کا بھی کہا، جبکہ 88 فیصد نے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس نے یہ سروے ملک بھر میں 1 ہزار سے زائد افراد سے کیا۔

Facebook Comments