تازہ ترینکاروبار

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، چند دن بعد پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد ( آوازچترال) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، چند دن بعد پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ 16 نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔ تیار کی گئی سمری وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 نومبر کو قیمتوں میں کمی کرنے یا نہ کرنے کا اعلان ہوگا ۔ واضح رہے کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی تھی۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے40 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر84 پیسے کمی سے نئی قیمت 103روپے 32 پیسے مقرر کردی گئی۔ تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے86 پیسے فی لیٹراور مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رہی۔ اس سے قبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ صنعت اور تجارت کو سہارا دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے محصولات اور ٹیکسوں کے تناسب کو کم کیا جائے کیونکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر اب تک کے ریکارڈ سے زائد پیٹرولیم محصول اور جی ایس ٹی وصول کررہی ہے۔ پٹرولیم لیوی کو 30 روپے فی لیٹر کی بلند سطح پر رکھا گیا ہے جس سے صارفین سے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اربوں روپے کا اضافی بوجھ ایسے وقت میں ڈالا گیا ہے جب بین الاقوامی مارکیٹ میں پی او ایل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ وبائی امراض سے متاثرہ معاشی سست روی کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو پوری طرح فائدہ دینے کی بجائے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد محصول میں کئی گنا اضافہ کیا۔ ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور پی ایلز کے تناسب کو ختم کرتے ہوئے حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے فائدے سے صارفین کو محروم رکھا جارہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button