103

کورونا: ملک میں لاک ڈاوَن اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے پیر کو ہوں گے

 راولپنڈی(آوازچترال )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پیر کو نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر کے اجلاس کے بعد لاک ڈاوَن اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن پر پیر کو این سی او سی کے فوری بعد ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں وزارت صحت اور تعلیم کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔ مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں اور لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کریں گے ۔

Facebook Comments