63

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا مختلف سرکاری اداروں کادورہ..سٹاف کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات دئیے۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) شاہ سعودڈپٹی کمشنر اپرچترال کی ہدایات پرجمعرات 12نومبر کو ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے  آفس بونی کا دورہ کیا اور تمام سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر پایا۔ انہوں نے تمام سٹاف کو اپنا حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ قواعد و ضوابط پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دئیے۔ بعدازان اُنہوں نے سی،اینڈ،ڈبلیو آفس بونی کا دورہ کیااور متعلقہ XENاور SDOکو اپنے اور جملہ سٹاف کی دفتر میں حاضری کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف کی عموماً غیر حاضری سے لوگوں کے کام بروقت نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا لوگوں کو بروقت انصاف پہنچانا ہم سب کی زمہ داری ہے اور حکومت وقت بھی یہی چاہتی ہے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو Covid-19 سے متعلق SOPs پر ہر صورت عمل کرنے کی تلقین کی۔ انہو ں نے ان کو آگاہ کیا کہ بے غیر ماسک کے کسی بھی بندے کو اپنے دفتر کے اندر مت چھوڑیں۔ کیونکہ ہماری غفلت اور کوتاہیوں کی وجہ سے کورونا کے مثبت کیسسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے حبیب بنک بونی برانچ اور مائیکرو فائنانس بنک برانچ بونی کا بھی دورہ کیا اور جملہ سٹاف کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات دئیے۔

Facebook Comments