134

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد تبدیل حسن عابد نئے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات

چترال( نمائندہ آوازچترال) حسن عابد  کو چترال لوئر کے لئے نئے ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کو تبدیل کرکے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .  نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو خیبرپختونخواہ حکومت نے فوری طورپر عوامی مفاد میں ڈائریکٹر جنرل فار(اسپیشل پرپز) کالاش ویلیز ڈولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تاحکم ثانی تفویض کردیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Facebook Comments