69

وزیر اعظم کا نوٹس:چینی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

لاہور (نمائندہ آوازچترال  )وزیر اعظم عمران خان نے جب بھی عوام کی بہبود کیلئے کوئی نوٹس لیا ہے تو یہ تاریخ رہی ہے کہ قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب وزیر اعظم کے ایک اور نوٹس کا نتیجہ آگیا ہے اور چینی اور گھی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مافیا نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے فی کلو 238 روپے  کر دیا ہے جو پرچون میں 240 روپے سے بڑھا کر 245 روپے کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل کوکنگ آئل 230 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا تھا۔

Facebook Comments