تازہ ترین

چترال کا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا کی طرف سے ٹیسٹ اور انٹرویو منسوخ کرنے پرہڑتال ختم..انجمن پٹواریان وقانونگویان چترال

چترال(   آوازچترال) انجمن پٹواریان وقانونگویان چترال کی کابینہ اور جنرل باڈی کا مشترکہ اجلاس تکمیل گھر چترال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چترال کے تمام پٹواریان اور قانونگویان نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت قادر آمان صدر انجمن نے کی۔اجلاس میں 10نومبر2020کو ڈی سی آفس چترال لوئیر کیطرف سے لینڈ ریکارڈمینول کے پیرا3.6سے ہٹکر پٹواریوں کے5پوسٹوں کو مشتہر کرنے کے خلاف انجمن کی طرف سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دینے اور مذکورہ ٹیسٹ وانٹرویو کوکینسل کرنے کے مطالبے پر تفصیلی بحث کی گئی۔صدر انجمن نے تمام حالات سے شرکاء کو آگاہ کیا کہ انجمن کے مطالبات پر بورڈ آف ریونیو نے غور کرنے کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخواہ سید ظفر علی شاہ نے انجمن کے مطالبات کوجائز قرار دیتے ہوئے ڈی سی چترال کی طرف س منعقد کردہ مذکورہ ٹیسٹ وانٹرویو اور بورڈ آف ریونیو کے لیٹر نمبرNo,EsII:vs/DPC/Chitral?27893،Dated 27-10-2020کو کینسل اور ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی ڈی سی آفس جو12-11-2020کو منعقد ہونا تھا کوکینسل کرکے لیٹر نمبرLR.V/SO/Chitral 29000.06جاری کیا ہے۔جس پر صدر انجمن قادر آمان اور تمام شرکاء نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا سید ظفر علی شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ایس ایم بی آر کے اس بروقت اقدام پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔کیونکہ بروقت فیصلہ نہ کرنے کی صورت میں چترال جیسے پرامن ضلع کے حالات بہت خراب ہوسکتے تھے۔جسکی وجہ سے سٹلمنٹ چترال کے تمام کام رک گئے تھے۔ڈی سی کے اس غلط فیصلے کی وجہ سے سے انجمن اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ لیٹر میں ایس ایم بی آر نے یقین دہانی کرایا ہے کہ سٹلمنٹ سٹاف چترال کی ریگولرائزیشن کی سمری وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے منظور کردیا ہے۔صدر انجمن نے سمری منظور کرنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس مسئلے کے حل کے لئے طویل جدوجہد کرنے پر انہوں نے چترال سے اقلیتی امور کیلئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کا شکریہ ادا کیا۔صدر انجمن نے10نومبر کو ڈی سی آفس کے سامنے انجمن کی طرف سے دھرنے کے دوران انجمن کے جائز مطالبے کی حمایت کرنے اور کمشنر ملاکنڈ سے اس کے دفتر میں ملاقات کرکے مذکورہ ٹسٹ کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے صدر سلیم خان،جنرل سیکرٹری حکیم خان ایڈوکیٹ،پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے تحصیل صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ،ممتاز قانون دان عبدالولی خان عابد،ایم این اے مولانا عبدالاکبرچترالی،پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر سجاد احمد خان،پریس کلب کے تمام ممبران،ایجنسیز کے نمائندگان،سٹلمنٹ آفسر چترال فداء الکریم اور انجمن کے تمام ممبران کا شکریہ آدا کیا۔اُنہوں نے صوبائی صدر انجمن خانزادہ خان جدون کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں اُنہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوہ،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر سے مطالبہ کیا کہ سٹلمنٹ اسٹاف چترال کی ریگولرائزیشن کا نوٹفیکشن فوری طورپر جاری کرے،ڈی سی اور اے ڈی سی لوئر چترال کو فوری طورپر کام سے روک کر اسٹبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کریں تاکہ چترال کے سرکاری ملازمین اور عوام کو ریلیف مل سکیں۔تمام ممبران کے مطالبے پر اس مذکورہ ٹسٹ میں شرکت کرنے والے پٹواریوں کی رکنیت شوکاز نوٹس کے بعد ختم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
اجلاس کے آخر میں صدر انجمن نے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ سٹلمنٹ کے باقی ماندہ کاموں کو دن رات ایک کرکے انجام تک پہنچائیں۔اجلاس کا اختتام صدر مجلس کی دعا سے ہوا اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button